ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہو گا ، عزیز میمن

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:33

بدین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) یونائٹڈ میمن جماعت پاکستان کے صدر پولیو پلس کمیٹی پاکستان کی چیئرمین ملک کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت عزیز میمن نے کہا ہے کہ ملک کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے پاک کرنے کے لئے ہر شہری کو اپنی زمہ داری ادا کرنی ہو گی بدین پریس کلب کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر عزیز میمن نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیو مہم ایک قومی فریضہ ملک قوم کے روشن مستقبل کے لئے صحت مند معاشرے کی تشکیل لازمی ہے کیونکہ بیماریاں ملک اور معاشرے پر بوجھ ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں