مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ماتلی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی

اتوار 20 ستمبر 2020 21:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ماتلی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل سید باقر عباس زیدی سید علی حسین نقوی صوبای سیکریٹری سیاسیات سمیت صابر کربلای ڈاڈا یعقوب حسینی اور پیار علی کھوسو اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں ماتلی شہر کہ علاوہ تلہار ٹنڈو غلام علی نظرپور ٹنڈو محمد خان کی شعیہ تنظیموں کے کارکنوں اور دیگر افراد ے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کی ریلی میں خواتین کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی ریلی کہ شرکا نے شہر بھر کا گشت کیا اور کلب چوک پہنچ کر ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہو گی۔ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اور پاکستان دشمن قوتیں شیعہ اور سنی بھائیوں میں نفرتیں پیدا کر کے فساد کر کے وطن عزیز کی سالمیت اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماں نے کہا کہ آج کی ریلی استحکام پاکستان اور تحفظ پاکستان کی ضامن ریلی ثابت ہوگی اور ضلع بدین کے شہر ماتلی سے اٹھنے والا محبت امن اور اتحاد کا یہ پیغام دشمنان پاکستان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ سب بھای بھای ہیں ہم سب کو آج یہ عہد اور اعلان کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو کمزور کرنے والوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں