یوم دفاع کے موقع پر برگیڈیئر سید آغا عباس علی برگیڈ کمانڈر 206 برگیڈ بدین کاکینٹ منو بھائی تھیلسیمیا کیئر سینٹر بدین کا دورہ

منگل 7 ستمبر 2021 00:31

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر برگیڈیئر سید آغا عباس علی برگیڈ کمانڈر 206 برگیڈ بدین نے کینٹ منو بھائی تھیلسیمیا کیئر سینٹر بدین کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہد میجر عمران اے ڈی سی ٹو بدین گدا حسین سومرو مختیار کار بدین نبی بخش سولنگی اور دیگر موجود تھے۔ تھیلسیمیا کیئر سینٹر کے انچار ڈاکٹر ہارون میمن برگیڈیئر سید آغا عباس علی کو تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کی کارکردگی سروسس درپیش مسائل اور مشکلات کی مکمل تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر برگیڈیئر سید آغا عباس علی نے کہا کہ تھیلیسیمیا سینٹر کے لیئے ڈاکٹر ہارون میمن کی کوششیں قابل تعریف ہیں انہوں نے سینٹر کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات اور اسٹاف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہارون میمن برگیڈ کمانڈر کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں نا صرف بدین لیکن آس پاس کے مختلف اضلاع ٹھٹھہ سجاول تھر پارکر اور میر خاص کے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا مریض خون لگوانے کے لیئے آتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ اس سینٹر میں روزانہ 40 سے 45 بچوں کو ہر 15 روز بعد خون لگایا جاتا ہے جو بلکل مفت ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ اس سینٹر میں ملکی سطح کی جدید مشینیں بھی موجود ہیں ، اس موقع پر برگیڈ کمانڈر برگیڈیئر سید آغا عباس علی ڈسپرا انجیکشن کے لیئے استعمال ہونے والے 25 آئرن پمپ اور نقد رقم تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تقسیم کی انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں بچوں کو اس موذی مرض میں مبتلا دیکھ کر دلی تکلیف پہنچی ہے انہوں نے تھیلیسیمیا انچارج ڈاکٹر ہارون میمن کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سینٹر سے مکمل تعاون کرے گا انہوں نے کہا کہ بچوں کے خون کے لیئے بدین کینٹ کے یونٹس میں خون کی عطیات کے لئے کیمپز قائم کر کے فوجی جوانوں سے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لیئے خون جمع کیا جائے گا انہوں نے کہا تھیلیسیمیا ایک ایسا مرض ہے جس میں بچے کا خون نہیں بنتا اس لیئے والدین کو چاہئے کہ اپنے اولاد کی شادی کرانے سے قبل ان جوڑے کی تھیلیسیمیا کی ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ ان جوڑے کا پیدا ہونے وال بچا میجر تھیلیسیمیا جیسے مرض سے بچ سکیں۔

اس کے بعد برگیڈ کمانڈر پاک آرمی کے شہدا کے گھر جا کر ان کے ورثا سے ملاقات کی اور شہدا کے ورثا کو یقین دلایا کے پاک سرزمین کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ دینے والے شہدا اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں پوری قوم آپ کے ساتھ ہے آپ کی ہرممکن مدد کرتے رہیں گیاس موقع پر انہوں نے ورثا کو تحائف بھی دیے۔ یوم دفاع کے موقع پر سول سوسائیٹی کی جانب سے شہری معزیزین شجاہت خواجہ نعیم میمن عبداللہ ملاح سومار ملاح کی قیادت میں شاہ نواز چوک سے بلاول پارک تک ریلی نکالی اس موقع پر شرکا نے پاک افواج اور شہدا افواج کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں