بدین پولیس نے 2 دیسی شراب کی بھٹیوں سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کر کے 488 لیٹرز دیسی شراب برآمد کرلی

اتوار 12 ستمبر 2021 20:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) بدین پولیس نے 2 دیسی شراب کی بھٹیوں سمیت دیگر مقامات پر کاروائیاں کر کے 488 لیٹرز دیسی شراب متعدد گٹکے اور مسروقہ بکری ایک پانی کی موٹر اور ایک بیٹری برآمد کرلی کاروائیوں کے دوران اقدامِ قتل میں مطلوب روپوش سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیئے جاری کاروائیوں کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی لنڈ نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 190 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کہ کے بٹھی مالک محمد ایوب لونڈ کو گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی لنڈ نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کر کہ اقدامِ قتل میں مطلوب روپوش ملزم اکرم عرف وسیم ملاح کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر عاشق علی لونڈ نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ موھن کولھی کی چوری شدہ بکری برآمد کر کہ مالک کے حوالے کر دی.ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر دھنی بخش مری نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم ذوالفقار جت کو 18 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو انسپکٹر قربان علی ملاح نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 280 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر کہ بٹھی مالک جان محمد منگریو کو گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی نے ترائی کی جامعہ مسجد سے چوری ہونے والی بیٹری اور پانی کی موٹر برآمد کرکہ مسجد انتظامیہ کے حوالے کر دی . سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ کڑیو گھنور کی حدود میں کاروائی کر کہ گٹکہ فروش ملزم اسماعیل چانڈیو کو 530 گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ ملزم کے خلاف تھانہ کڑیو گھنور پہ مقدمہ درج کر لیا ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں