پنگریو جھڈو روڈ ملکانی شریف کے قریب واقع سیم نالے کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جمعرات 11 اگست 2022 16:57

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پنگریو جھڈو روڈ ملکانی شریف کے قریب واقع سیم نالے کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، پل کے درمیان پڑنے والے گڑھے سے حادثات کے امکانات بڑ ھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین ضلع کے شہر پنگریو اور عمرکورٹ ضلع کے شہر جھڈو کا زمینی رابطہ روڈ پر ملکانی شریف کے قریب واقع سیم نالے کا پل قافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جبکہ حالیہ بارشوں میں پل کے درمیان کنکریٹ کے پختہ ٹکڑے ٹوٹ جانے کے باعث پل کے درمیان دو بڑے گڑھے بن گئے ہیں سیم نالے کی خستہ حالی اور پڑنے والے گھڑے کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں. واضح رہے کہ پنگریو جھڈو روڈ پر رات دن ٹریفک رواں رہتی ہے اور سندھ کی معروف بزرگ ہستی سید حضرت سمن سرکار کا مزار واقع ہے مزار پر دونوں جانب سے مریدوں عقیدت مندوں اور زائرین کی امد رفت کا سلسلہ رات دن جاری رہتا ہی. پل کی خطرناک حالت اور ٹوٹ پھوٹ کی مرمت اور پل پر پڑنے والے گھڑوں کو بند نہ کیا گیا تو نہ صرف کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے اس کے علاوہ مزید ٹوٹ پھوٹ کے بعد دو اضلع کے درمیان زمینی رابطہ بھی منقطع ہو جانے کا خطرہ ہے . علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات اور آبادگار رہنماں سید فیاض شاہ راشدی لطف ملکانی طارق محمود آرائیں حاجی اسلم گمبو یونس ملکانی شاہ جہاں ملاح رائس اسلم چانڈیو اور دیگر نے حکومت سندھ اور محکمہ ہائی ویز کے زمہ دران سے پل کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لے کر فوری طور پر پل کی مرمت کر کے کسی بھی حادثہ سے محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں