چوری کی وارداتوں میں اضافہ گولارچی پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام

شہر میں بڑھتی چوری کے خلاف موبائل شاپ احتجاجاً بند ڈی ایس پی گولارچی کی ہونے والی چوریاں واپس کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

اتوار 18 فروری 2024 19:55

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) چوری کی وارداتوں میں اضافہ گولارچی پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام شہر میں بڑھتی چوری کے خلاف موبائل شاپ احتجاجاً بند ڈی ایس پی گولارچی شکیل احمد سولنگی کی ہونے والی چوریاں واپس کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل شہید فاضل راہو کے گولارچی شہر میں عام انتخابات کے بعد چوری ، رہزنی اور لوٹ مار سمیت دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوگیا پولیس واقعات کی روک تھام میں بری طرح سے ناکام ہو کر رہ گئی ہے ، بدامنی اور موبائل شاپ سے چوری کی واردات کے خلاف سینکڑوں تاجروں و شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گزشتہ شب مین کراچی روڈ پر سنہری بنک کے سامنے واقع فرحان موبائل زون کے شٹر توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے واضح رہے کہ شہید فاضل راہو چوک کے قریب پولیس موبائل رات گئے تک موجود رہتی ہے جبکہ چوکیدار بھی تعینات ہے چوری کے وقت چوکیدار چائے پینے چلا گیا اس کے باوجود چوری کی واردات سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے واقعہ کی اطلاع پر شہر کے سینکڑوں تاجروں اور موبائل شاپ والوں نے شٹر ڈائون ہڑتال کر کے چوری اور بدامنی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقامی تھانے کے سامنے دھرنا دیا تاجروں کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی چوری سمیت لوٹ مار اور رہزنی کی درجنوں واقعات ہوچکے ہیں اور بار بار پولیس کی یقین دہانی کے باوجود ان میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ آئے روز وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے پولیس جرائم کے واقعات روکنے میں بری طرح ناکام ہے اس موقع پر ڈی ایس پی گولارچی شکیل احمد سولنگی نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے چند روز کے اندر مسروقہ مال کی برامدگی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد تاجروں نے پر امن احتجاج ختم کر دیا

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں