بہاولنگر 102 سکس آر کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق 2، زخمی

ہفتہ 13 اپریل 2024 19:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مبارک آباد سے 105 سکس آر روڈ پر گاؤں 102 سکس آر قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی پر آسمانی بجلی گر گئی ۔

(جاری ہے)

آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکل پر سوار 41 سالہ ناصر علی اور اسکے 2 معصوم بیٹے 8 سالہ منیب علی اور 6 سالہ عابد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متوفی ناصر علی کی 35 سالہ بیوی ساجدہ اور 2 سالہ بیٹا احمد حسن زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والا متوفی ناصر علی چوہان اپنی بیوی اور 3 بچوں کے ہمراہ گندم کاٹنے کےلئے 102 سکس آر آیا تھا جبکہ بارش اورموسم کی خرابی کی وجہ سے واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ 102 سکس آر قبرستان کے قریب بدقسمت خاندان آسمانی بجلی کا شکار ہوگیا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں