بہاولنگر میں سورج کا پارہ 46 سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کرنے لگا لٴْو کے تھپیڑوں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا

بدھ 9 جون 2021 14:06

بہاولنگر میں سورج کا پارہ 46 سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کرنے لگا لٴْو کے تھپیڑوں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) بہاولنگر میں سورج کا پارہ 46 سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کرنے لگا لٴْو کے تھپیڑوں نے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا بازاروں میں بھی خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر دیکھنے میں آیا گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گلیاں‘ بازار اور محلے سنسسان نظر آنے لگے دوپہر کے اوقات میں سڑکیں کرفیو کا منظر پیش کرنے لگیں شہر بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی برف کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جون کا پہلا ہفتہ قدرے بہتر تھا مگر اب گرمی کی شدت ناقابل برداشت ہوگئی ہے شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں بھی گرمی کی وجہ سے ماند پڑنے لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں