بہاول پور، نواز شریف کی رہائی حق کی فتح کی طرف پہلا قدم ہے،عقیل نجم ہاشمی

وقت ثابت کرے گا مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزامات درحقیقت ملک کیخلاف سازش کی ایک کڑی تھی، نوازشریف کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے،میئر بہاول پور

بدھ 19 ستمبر 2018 21:50

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) میاں نواز شریف کی رہائی حق کی فتح کی طرف پہلا قدم ہے۔وقت ثابت کرے گا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزامات درحقیقت ملک کے خلاف سازش کی ایک کڑی تھی۔ان خیالات کا اظہار میئر عقیل نجم ہاشمی نے میاں نواز شریف کی رہائی کے عدالتی حکم کے بعد مسلم لیگی رہنمائوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں نواز شریف ،مریم نواز شریف اورکیپٹن(ر) صفدرکی رہائی کی خبر سن کر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عقیل نجم ہاشمی کی قیادت میں اکٹھی ہوگئی اور میاں نوازشریف ،مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنمائوں اورکارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی ۔میئر عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف،مریم نواز شریف کی رہاء کے احکامات درحقیقت حق اور سچ کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب میاں نواز شریف او ر ہماری بہن مریم نواز شریف ملک کی سیاست اور قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر میئر عقیل نجم ہاشمی نے جذبات بھرے انداز میںکہا کہ میاں نوازشریف کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے ۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عمران معاذ،سکندر ترین،میر خلیل الرحمان،شاہد اقبال خاں ،مقبول جوئیہ،ملک ارشاد احمد چنڑ،حاجی رب نواز،بلال بلوچ،رانا راشد جاوید ایڈووکیٹ،اور دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنہوں نے میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور میاں نواز شریف کی ایک آواز پرکسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں