بہاول پور، آسیہ کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا، ڈاکٹر سید وسیم اختر

عدالتی نظام کی طوالت بارے چیف جسٹس کو دیکھنا چاہیے،سیشن اور ہائی کورٹ نے پھانسی کے فیصلے کو برقرار رکھا سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے سے پہلے واپس ماتحت عدالتوں کو کیس کی دوبارہ ہیرنگ کے لیے بھیجنا چاہیے تھا ،امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب

جمعرات 1 نومبر 2018 22:05

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ آسیہ کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا، عدالتی نظام کی طوالت بارے چیف جسٹس کو دیکھنا چاہیے،سیشن اور ہائی کورٹ نے پھانسی کے فیصلے کو برقرار رکھا سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے سے پہلے واپس ماتحت عدالتوں کو کیس کی دوبارہ ہیرنگ کے لیے بھیجنا چاہیے تھا اس طرح لوگ نتیجہ اخذکرتے ہیں کہ سیشن اور ہائی کورٹ نے بے سمجھی سے فیصلہ کیا تھاسپریم کورٹ فیصلے پرہر مسلمان کا دل غمگین ہے،وہ دفتر جماعت اسلامی میں نومنتخب ضلعی امیرکی تقریب حلف براری کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ؐ کے لیے لڑنا اور احتجاج کرنا ریاست سے لڑنا نہیں، سپریم کورٹ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کوئی بڑا بینج بنا کر دوبارہ سنے،وزیر اعظم عمران خان عوام کو اس فیصلے کے خلاف احتجاج سے کیوں روک رہے ہیں، ہم عوام کی ترجمانی کرنا چاہتے ہیں، قوم کے احساسات و جذبات کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے، پُر امن احتجاج عوام کا حق ہے اور عاشقان رسولؐ کا اپنے نبی سے محبت کا اظہار ہے،یہ ملک عاشقان مصطفی اور غلامان مصطفی کا ملک ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہدایت پرجمعہ کو ملعونہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے عوام کے صبر کا پیانہ لبریز ہوتا جارہا ہے وزیر خزانہ کہتے ہیں غریب متاثر نہیں ہوگا تیل مہنگا ہونے سے ہر چیزمہنگی ہوجاتی ہے جس کا بلاواستہ یا بالواستہ اثر غریب عوام پر ہی پڑتا ہے حکومت کا ہنی مون وقت پورا ہونے تک غریب عوام کا صبر ختم ہوجائے گا۔آخر میں نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر نے امارت کا حلف اٹھایا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں