بہاول پور، عالمی طاقتوں نے سازش کے تحت مولوناسمیع الحق کوشہیدکیا ،مولانا حامدالحق

مدارس کے خلاف کاروائی پاکستان کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے مترادف ہے ،پاکستان میں کرپٹ بیوروکریسی اورسیاستدانوں نے ہمیشہ علماء کرام کی غلط تصویر مغرب کودکھائی ہے،امیر جماعت اسلامی س

پیر 18 مارچ 2019 21:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) طالبان کوامریکہ پرفتح حاصل ہوگی عالمی طاقتوں نے سازش کے تحت مولوناسمیع الحق کوشہیدکیا مدارس اسلام کے قلعے ہیں مدارس کے خلاف کاروائی پاکستان کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے مترادف ہے مدارس ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام پاکستان (س)کے مرکزی امیرحامدالحق نے گذشتہ روز جامعہ نظامیہ حیدرکالونی بہاول پور میں تنظیمی عہدہ داران اورطلباء کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مولاناسمیع الحق سہید ملک میں نفاذ احیاء اسلام چاہتے تھے کہ ملک میں ایسی قیادت آئے جوایماندار ہوں کشکول ہاتھوں میں نہ پکڑے اورپوری دنیا کے سامنے ایک مضبوط پاکستان کوپیش کرے انہوں نے کہاکہ ہمارادشمن امریکہ اسرائیل اورانڈیا بہت چالاک ہیں ہمیں آپس میں لڑانے اورکمزورکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ ہمارے ملک کے کرپٹ سیاستدان ان کے پپٹ بن چکے ہیں اورملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بھی اس لئے خلاف ہیں کہ اگرملک میں شریعت کادوردورہ ہواگیاتو یہ کرپٹ سیاستدان اپنی کرپش زدہ لوٹی ہوئی دولت کس طرح ملک سے باہربنکوں میں جمع کراسکیں گے کیونکہ اس حمام میں یہ تمام کرپٹ سیاستدان ننگے ہیں اسی لئے نہ تویہ ملک میں اسلامی نظام کانفاذ چاہتے ہیں اورنہ ہی ملک میں سودی نظام کوختم کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مولاناسمیع الحق شہیدنے ہمیشہ حق اورسچ کاپرچارکیا اسی لئے جاگیرداراوربیوروکریٹ طبقہ ان کے ہمیشہ خلاف رہا جب تک ملک سے سود کاخاتمہ ، تھانوں اورعدالتوں میں قران وسنت کی روشنی میں انصاف نہیں کیاجائیگا ملک میں امن اورترقی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرپٹ بیوروکریسی اورسیاستدانوں نے ہمیشہ علماء کرام کی غلط تصویر مغرب کودکھائی ہے ہمیں کفرکے ساتھ ساتھ ان کرپٹ بیوروکریسی اورسیاستدانوں کابھی مقابلہ کرناہوگا انہوں نے کہاکہ مدارس کے خلاف کاروائی پاکستان کے ہاتھ پائوں کاٹنے کے مترادف ہے مدارس اسلام کے قلعے ہیں اورمدارس ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مرکزی جنرل سیکریٹری جے یوآئی (س)پاکستان عبدالروف فاروقی نے کہاکہ اللہ کی زمین پراللہ کانظام قائم ہوگا جے یوآئی (س) کے تمام تنظیمی عہدہ داران اورکارکنان میں سے کسی پرکرپشن کاکوئی ایک بھی الزام نہ ہے ہم مولاناسمیع الحق کی شہادت کے بعد اپنی ٹوٹی ہوئی صف کی دوبارہ صف بندی کریں گے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں