پی ٹی آئی ورکرزکاصوبائی وزیرخوراک کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:12

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی ورکرزکاصوبائی وزیرخوراک کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج ،احتجاجی مظاہرین نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پر پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز کے حق میں نعرے درج تھے ہم ورکرزکاقتل عام نہیں ہونے دیں گے ان کوحق دلوائیں گے حسن خورشیدوڑائچ کاپریس کانفرنس سے خطاب تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 250 حسن خورشید وڑائچ اورپی ٹی آئی ورکرز گروپ کے کارکنان نے پریس کلب بہاول پورکے سامنے صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کے خلاف شدیداحتجاج کیا بعدازاں پی ٹی آئی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 250 حسن خورشید وڑائچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ورکرز کاقتل عام نہیں ہونے دیں گے ان کوان کاحق دلوائیں گے بہاول پورمیں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز کاقتل عام کیاجارہاہے ہم اس ورکرکوحق دلائیں گے انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان ہیں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرزعمران خان ہیں ہم نے عمران خان کوووٹ دیاہے اوراورآئندہ بھی عمران خان کوہی سپورٹ کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کی یواین او میں کی جانے والی تقریر کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے دلوں میں نبی پاک کی شان اور ان کے احترام بارے پہلی دفعہ مغربی دنیا کوآگاہ کیا انہوں نے کہاکہ بہاول پورمیں پی ٹی آئی ضلع بہاول پورمیں نظریاتی ورکرزکاقتل عام کیاجارہاہے ہے ن لیگ کے حواریوں نے قبضہ کررکھاہے مسلم لیگ ن کامفاد پرست ٹولہ آج بہاول پور پرقابض ہے جبکہ نظریاتی ورکرز کا کوئی پرسان حال نہ ہے وہ دربدرکے دھکے کھارہاہے سمیع اللہ چوہدری پی ٹی آئی ورکرزکونذدیک نہیں پھٹکنے دیتا ایک بھی ورکرکونوکری نہیں دی گئی اپنے ہی ن لیگی ساتھیوں کونوازاجارہاہے انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرخوراک بارے متعدد ٹی وی چینلز پر ان کی کرپشن بارے الزامات لگائے جارہے ہیں جبکہ مذکورہ صوبائی وزیر کواتنی بھی توفیق نہیں کہ وہ ان الزامات کی تردید کردیں انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے عام ورکرنے اس لئے دن رات ایک نہیں کیاتھا کہ بہاول پور میں ن لیگیوں کو وزیربنادیاجائے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ،گورنرپنجاب سے مطالبہ کیا کہ نظریاتی ورکرز کو اوپرلایاجائے اوران ورکرز کو عہدے دیئے جائیں جنہوں نے خون پسینہ ایک کرکے پی ٹی آئی کواس مقام پرپہنچایا اورہمیں ان کرپٹ افراد سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر ہم ان کو نہیں چلنے دیں گے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں