باجوڑایجنسی،ہیڈ کوارٹر خار اور گردونواح میں 450 سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کر دیئے گئے

بدھ 29 جنوری 2014 16:35

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء)باجوڑایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ میں سڑکیں اور گلیاں روشن رہیں گی، 450 سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کردی گئیں۔

(جاری ہے)

باجوڑایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ورلڈ بینک کے تعاون سے ایجنسی ہیڈکوارٹر خار اور گردونواح سمیت مرکزی شاہراہ پر450 سولر سٹریٹ لائٹس نصب کر دی ہیں اور یوں دن بھر سورج کی روشنی سے چارج ہونے والی اسٹریٹ لائٹس رات کو اگر لوڈ شیڈنگ بھی ہو تو روشن رہیں گی۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں