باجوڑ،دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک شخص جان بحق، ایک زخمی

جمعہ 12 جون 2020 16:37

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) ضلع باجوڑ میں دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک شخص جان بحق، ایک زخمی ہوگیا۔مقامی لوگوں اور پولیس حکام کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے علاقہ علییزو میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق حاجی سید منیر اپنے بیٹے شاہد خان کے ساتھ اپنی زمین میں درخت کاٹ رہے تھے کہ اسی اثناء میں ان کے مخالف گروپ کے افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔دونوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر مقامی ہستپال پہنچادیا جہاں پر شاہد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افرا د کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں