حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انجنیئر اجمل خان

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:05

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی انجنیئر اجمل خان نے کہاہے کہ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم کی  ترقی پر خصوصی توجہ دے  رہی ہے اور اس مقصد کے لیے متعدد نئے سکول تعمیر کیے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں  نے ضلع باجوڑ کے علاقہ پیشتو میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نارتھ کے تعاون سے تعمیر کردہ   گورنمنٹ پرائمری سکول کی  افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ  تعلیم باجوڑ کے نمائندے اور علاقہ کے مشران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی  جن میں ملک میراعظم خان ، ملک غنی رحمان  اور  ملک محمّد پور شامل تھے ۔ مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور فرنٹیئر کور اور پاک فوج کے  ترقیاتی منصوبوں اور کاوشوں کو سراہا۔ سکول کی عمارت میں سولر پینلز ، ستاف روم ، لیب سمیت تمام تر سہولیات مہیا کی گئیں ہیں ۔  علاقہ کے عوام نے اس منصو بہ کی بروقت تکمیل اور افتتاح پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں