باجوڑ ٹریفک پولیس کا کم عمر، بغیر لائسنس و بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

منگل 26 اپریل 2022 15:00

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2022ء) باجوڑ ٹریفک پولیس کا کم عمر، بغیر لائسنس و بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری قانونی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئ ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عبدالصمد خان نے اج مختلف تھانہ جات و چوکیات میں ناکہ بندیاں لگائیں اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کی خلاف قانونی کارروائی کی گئی ڈی پی او نے والدین کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح پوری کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں مزید آں اج خلاف ورزی کرنے والوں میں کثیر تعداد بچوں کی تھی جن کے والدین خود تھانے پہنچ کر اپنے بچوں کو کیے گئے جرمانوں کے چالان جمع کرائیں اور تحریری ذمہ داری دیں کہ انکے بچے ائندہ موٹر سائیکل/گاڑی وغیر چلانے نہیں دینگے۔

\378

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں