باجوڑ، صدیق آباد پھاٹک میں تیز رفتار گاڑی نے دو بچوں کو کچل دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:15

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) صدیق آباد پھاٹک میں تیز رفتار گاڑی نے دو بچوں کو کچل دیا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کے ٹکر سے دو بہن بھائی حسنین ولد نیاز علی اور ان کی بہن کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گاڑی ڈرائیور فراد جبکہ انتظامیہ نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیے لیا۔واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ بچی کو معمولی خراشیں آئی تھی جبکہ حسنین ولد نیاز علی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی خراشیں آئی ہیں۔ ان کو علاج کیلئے ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں