باجوڑ میں پہلی بار لوکل گورنمنٹ فاٹا سیکرٹریٹ کے تحت برتھ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 27 ستمبر 2018 13:22

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) باجوڑ میں پہلی بار لوکل گورنمنٹ فاٹا سیکرٹریٹ کے تحت برتھ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔قبائلی اضلاع میں بچوں کی پیدائش کی شرح ملک کے دوسرے علاقوں کی نسبت نہایت کم ہے ، حکومت پاکستان نے بچوں کی تحفظ کی پالیسی کے لیے بچوں کی پیدائش کے اندراج کو ضروری قراردیتے ہوئے حکومت پاکستان (فاٹا سیکرٹریٹ) کے تعاون سے قبائلی اضلاع میں بھی بچوں کے اندراج کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار برتھ رجسٹریشن کے ایجنسی کوارڈینیٹر ضیاء الرحمن اور معاون نصراللہ نے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان کے قیادت میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ برتھ رجسٹریشن کئی حوالے سے بچوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے جن میں سکالرشپ ، لائسنس کیلئے سمیت کئی مواقع پر بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رجسٹریشن پیدائش کی عمر سے لے کر 18سال تک کے بچوں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے عہدیدار مقامی ہسپتالوں اور کمیونٹی سنٹرز میں جائیں گے وہاں سے فارم پٴْر کروائیں گے اور پھر سیکرٹریٹ سے دستخط اور تمام دستاویزی کام مکمل ہونے کے بعد ان بچوں کو برتھ سرٹیفیکیٹ ان کے گھر پر فراہم کئے جائیں گے، جس سے عوام کیلئے بہت آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں