ضلع باجوڑ کے برنگ قوم کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھاگیاتھا لیکن انشاء اللہ اب ایسانہیں ہوگا‘گل داد خان

ہم برنگ قوم کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے‘رکن قومی اسمبلی

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:45

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی گل دادخان نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ کے برنگ قوم کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھاگیاتھا لیکن انشاء اللہ اب ایسانہیں ہوگا اور ہم برنگ قوم کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل برنگ کے دورافتادہ علاقوں پائندہ خیل ترغائو، باغ ، اور دیگر علاقوں کے دوروں کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم ، صحت ، ایرگیشن اور سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے کے نمائندگان سمیت تحریک انصاف کے رہنماء شا ہ ولی خان علیزئی ،یوتھ ونگ کے رہنماء انجینئر خائستہ محمد، محمد ایوب خان ، زر گل ، طیب ، انجینئر اجمل ، حاجی جمعہ سید سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ایم این اے گل داد خان نے مذکورہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر لوگوں کو درپیش مسائل معلوم کی ۔

اس موقع پر مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے کہا کہ ماضی کے اراکین پارلیمنٹ نے یہاں کا دورہ تک نہیں کیا اور جان بوجھ کر برنگ قوم کو پسماندہ رکھاگیاتھا ۔ 71سالہ تاریخ میں کسی بھی منتخب نمائندہ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ گل داد خان نے کہا کہ برنگ قوم کے پسماندگی دور کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

انھوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی کہ قوم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے لائحہ عمل جلد طے کریں۔ دریں اثناء اس سے قبل مختلف علاقوں میں پہنچنے پر مقامی لوگوں نے ایم این اے اور اُس کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور اُن کو پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ ایم این اے گل داد خان کو روایتی قبائلی پگڑی بھی پہنائی گئی ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں