لاڑکانہ میں قتل ہونیوالے باجوڑ کے تین مزدوروں کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سندھ میں پختونوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ، صوبائی حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزادے،مظاہرین

بدھ 13 فروری 2019 20:05

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں قتل ہونیوالے باجوڑ کے تین مزدوروں کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔خاربازار میں باجوڑ یوتھ جرگہ اور تاجر برادری خاربازار کے زیر اہتمام تین مزدوروں کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ منعقدہوا۔سندھ میں پختونوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ، سندھ حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ۔ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بے دردی سے قتل ہونیوالے ضلع باجوڑ کے تین مزدوروں کے قتل کیخلاف باجوڑ یوتھ جرگہ اور تاجر برادری خاربازار کے اراکین نے باجوڑ کے صدر مقام خار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرزاور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر قاتلوںکیخلاف اور لواحقین کو انصاف دینے کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں تاجر برادری کے رہنمائوں ، یوتھ جرگہ کے ممبران اور قتل ہونیوالے افراد کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ یوتھ جرگہ کے اراکین جاوید رحمن ، صدیق اکبر ، نثار باز،مولانا ثناء اللہ،خائستہ الرحمن اتش، عبدالحق یار ، تاجر برادری خار بازار کے صدر خان بہادر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سندھ میں پختونوں کو تحفظ دیاجائے کیونکہ وہاں پر پختون اور خصوصاًباجوڑ کے لوگ عدم تحفظ کے شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعا ت سے لسانیت کو فروغ ملے گا لہذا حکومت اس طرح کے واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے پھانسی دی جائے ۔مقررین نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پاکستان کے وحدت کیخلاف سازش ہے لہٰذا حکومت اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔دریں اثناء نے مظاہرین نے کل لاشوںکیساتھ خاربازار میں احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ روڈ کو بلاک کرکے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں