باجوڑ، تجارتی مرکز پشت بازار میں طوفانی بارش سے متعدد دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:54

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل سلازئی کے تجارتی مرکز پشت بازار میں طوفانی بارش سے متعدد دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں مون سون بارشوں کا سلسسلہ شروع ہوگیاہے اور گزشتہ روز ضلع باجوڑ کی تحصیل، ماموند، چارمنگ، سلازئی اور مضافات میں طوفانی بارش ہوئی جس میں تحصیل سلازی کے تجارتی مرکز میں لاکھوں روپے کا سامان خراب ہوگیا، دکانداروں میں فضل سبحان بھی شامل ہیں جن کی گارمنٹس کی دکان ہے۔ فضل سبحان نے ڈی سی باجوڑ اور متعلقہ محکموں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں