باجوڑ ۔ باجوڑ کی تحصیل وڑ ماموند میںحالیہ شدید بارشوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے جاری

منگل 8 اکتوبر 2019 18:01

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند میں حالیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سرو ے کا کام جاری ہے۔سروے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیاہے جس کا مقصد حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانا ہے۔

(جاری ہے)

سروے ٹیم میں حلقہ پی کے 102 سے رکن صوبائی اسمبلی سراج الدین خان کے فرزند اور ترقیاتی کاموں کے چیف کوارڈنیر خالد خان پولیٹکل تحصیلدار وڑ ماموند وکیل خان اور محکمہ زراعت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ باجوڑ لیویزفورسز کے اھلکار بھی شامل ہیں۔

سروے ٹیم نے اج بروز منگل تحصیل وڑ ماموند کے کئی متاثرہ علاقوں جن میں سیی سئی، کنڈرو اور سئیری قابل زکر ہیں کا تفصیلی دورہ کیا اور بارشوں سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران سروے ٹیم کے ممبران نے متاثرہ مکانات کے مالکان سے ملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سروے ٹیم نے نقصانات کے بارے میں مکمل معلومات بھی حاصل کی تاکہ ان کے ساتھ مدد کی جاسکیں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں