باجوڑ،کلینک کے سامنے بم دھماکہ میں ایک شخص جان بحق

جمعرات 2 جولائی 2020 19:10

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں ایک ڈاکٹر کے کلینک کے سامنے بم دھماکہ میں ایک شخص جان بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکام اور مقامی لوگوں کے مطابق واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ کمر سر بازار میں جمعرات کے روز صبح نو بجے پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد کے جانب سے ایک سنیئر فزیشن اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے سابق میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد طاہر کے کلینک کے سامنے نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹا جب بازار کا چوکیدار وہاں سے گزررہاتھا۔ دھماکہ سے چوکیدار شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق انھوں نے اس حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے ابھی تک کسی نے بم دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں