قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار رہی

منگل 20 جولائی 2021 16:34

باجور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) قبائلی اضلاع باجوڑ اور مہمند میں 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار رہی، کچھ علاقوں میں منگل کو عیدالاضحیٰ منائی گئی دیگر علاقوں میں (آج)بدھ کو عید منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ناوگئی اور ماموند میں منگل کو عید الاضحیٰ منائی گئی، نمازِ عید ادا کرنے کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔

ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار، برنگ اور سالار زئی میں (آج)بدھ کو عید الاضحی منائی جائے گی۔اسی طرح ضلع مہمند کی تحصیل خویزئی، تحصیل صافی، تحصیل بائزئی صافی اور امبار کے علاقوں میں بھی منگل کو عید الاضحی منائی گئی ،مہمند کی تحصیل یکہ غنڈ ، پڑانگ غار اور ہیڈ کوارٹر غلنئی کے لوگ ملک کے دیگر شہروں کی طرح بدھ کو عید الاضحی منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں