پہلا پی سی بی انٹر مہمند ڈسٹرکٹ کر کٹ ٹورنامنٹ میں ایف آر پشاور نے جواکی سٹار کو سنسنی خیز میچ میں بارہ رنز سے شکست دیدی

منگل 13 دسمبر 2016 14:16

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) پہلا پی سی بی انٹر مہمند ڈسٹرکٹ کر کٹ ٹورنامنٹ میں ایف آر پشاور نے جواکی سٹار کو سنسنی خیز میچ میں بارہ رنز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مہمند انٹر ڈسٹرکٹ کر کٹ ٹورنامنٹ میں ایف آرپشاور اور جواکی سٹار کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ایف آر پشاور کی ٹیم کے کیپٹن محمد سرور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلے کھیلتے ہوئے ایف آر پشاور نے مقررہ 25اوورز میںپانچ وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنائے جس میں واجد نے 96اور سہیل نے 46رنز بنا کر نمایا رہے 173رنز کے جواب میں جواکی سٹار کی پوری ٹیم 162رنز پر اوٹ ہوگئی جس میں وحید نے 62اور شعیب نے 41رنز بنائے ایف آر پشاور کے طرف سے منیر احمد نے چار کھلاڑیوں کو اوٹ کیا ۔

واجد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرر دیا گیا۔ مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد نے ایف آرپشاور کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی سی بی انٹر مہمند ڈسٹرکٹ کر کٹ ٹورنامنٹ پہلی دفعہ منعقد کیا جارہاہے جو مہمند ڈسٹرکٹ کیلئے فخر کی بات ہے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں