ڈی پی او آفس بنوں میں شکایات سیل کا افتتاح

بدھ 16 جنوری 2019 19:18

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان مسعود کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی بنوں ریجن عبداللہ خان نے ڈی پی او آفس بنوں میں شکایات سیل کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،ایڈیشنل ایس پی توحید گنڈاپور،ایس پی انویسٹی گیشن عبدالحئی،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عقیق حسین،ایس پی سی ٹی ڈی عبدالصمد خان،ایس پی ایف،آر، پی بنوں کفایت اللہ وزیر، چیئرمین ڈی،آر،سی سکندر خان سمیت دیگر پولیس افسران اور مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایڈیشنل ایس پی توحید خان گنڈاپور ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سربراہ ہوں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر توحید خان گنڈاپور نے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مذکورہ برانچ پشاور میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکاؤ نٹبلیٹی بیورو سے مکمل رابطہ میں رہیں گے جو پولیس ملازمین کے خلاف اور دیگر عوامی شکایات کے ازالے اور اس کے حل کی نگرانی کرے گا،ڈسٹرکٹ شکایات آفس،پولیس ایکسس سروس، پاکستان سٹیزن پورٹل اور دیگر تمام ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ اور ان کے حل کو یقینی بنائے گا،اس کے ساتھ ساتھ سنٹرل پولیس آفس پشاور،ریجنل پولیس آفس بنوں، ڈسٹرکٹ پولیس آفس بنوں کی طرف سے موصول ہونے والی انکوائیریز پر اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان نے شکایات سیل کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے شکایات سیل سے متعلق ڈی آئی جی بنوں کو بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان نے موقع پر سائلین کے مسائل بھی معلوم کئے بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان نے کہا کہ شہری اس شکایات سیل کے میں فون کالز،ایس ایم ایس،ای میل اور فیکس کے ذریعے شکایات درج کراسکتے ہیں۔

عارضی طور پر ڈی پی او آفس میں اس کا افتتاح کیا ہے اور چند روز میں یہ دفتر تھانہ صدر سے متصل پال دفتر میں منتقل کیا جائے گا جہاں شہری آسانی سے اپنے مسائل کے حل کیلئے آسکین گے اور براہ راست اپنی شکایات درج کراسکیں گے اس سلسلے میں شہریوں کے مسائل قانونی طریقے سے حل کئے جائیں گے جبکہ ڈی آر سی کے ذریعے بھی عوام کے مسائل فوی حل کئے جاسکیں گے ، ڈی آئی جی عبداللہ خان نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جہاں ایک چھت کے نیچے تمام شکایات کا فوری حل اور ازالہ ہو گا یہ عوام کے لیے ایک بہترین سہولت ہے جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیںڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس میں عوام بلا خوف خطرہ اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیںاس کے علاوہ پاکستان سٹیزن پورٹل،پولیس ایکسس سروسPAS کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا بھی زالہ کیا جائے گا جبکہ عوام الناس بذریعہ فون نمبر 9270027۔

0928، موبائل نمبر 03359270171 فیکس نمبر 9270045۔0928 اور ای میل ایڈریس[email protected]کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔خطاب کے دوران ڈی آئی جی بنوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر کسی بھی ذرائع سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کے لیے شکایت کنندہ سے رابطہ کرکے اس کی شکایت پر فوری عملدرآمد کویقینی بنائے گا۔ پولیس افسران کو مخاطب ہوکر کہا کہ عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی فوری عملدرآمد کویقینی بنائے گاپولیس افسران کو مخاطب ہوکر کہا کہ عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں