بنوں، کمرے میں گیس بھرجانے سے نانی اپنے 2 نواسیوں سمیت جاں بحق ہوگئی

بدھ 13 مارچ 2019 22:42

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) بنوں میں دلخراش واقعہ کمرے میں گیس بھرجانے سے نانی اپنے 2 نواسیوں سمیت جاں بحق ہوگئی تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں ہیبک ملیک شاہ سورانی میں شرابت خان کے گھر میں بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے رات کو کو جنریٹر لگایا تھا کی گیس کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے جنریٹر بند ہو اور را ت کو جب گیس سپلائی بحال ہوئی اور کمرہ بند ہونے کی وجہ سے کمرے میں گیس سے کمرے میں سوئے ہونی انوری بی بی زوجہ شر بت خان اور پو تھیاں 7 سالہ منا ہل، اور13سالہ منتہا د ختران رحم زاد دم گھٹنے سے جاں بحق ہونی ۔

(جاری ہے)

واقعہ سے علاقہ میں کہر ام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی واضح رہے کہ مذکورہ بچیاں دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھی اور ان کے والد بیرون ملک سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا تھا جنہیں والدہ کی وفات کی خبر دی گئی جو شام اپنے گائوں پہنچا تینوں کی نمازجنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور بعدازاں والد کے پہنچنے تک تینوں کی میتیں رکھی گئی اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردی گئی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں