بنوں ،مختلف واقعات میں دو افراد قتل ،آٹھ زخمی ہوگئے

بدھ 22 مئی 2019 22:25

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) بنوں میں مختلف واقعات میں دو افراد قتل جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ قتل کی پہلی واردات تھانہ غوریوالہ کے علاقہ گورکہ نار دلاسہ شاہ میں ہوئی جہاں ہاتھا پائی کے تنازعہ پر مبینہ ملزمان تین بھائیوں نے فائرنگ کرکی26سالہ نعمت اللہ ولد قاسم شاہ کو قتل جبکہ گل زمین ولد میر کلام اور راہگیر زاہد اسلم ولد حبیب حسن کو زخمی کردیا،پولیس نے زخمی گل زمین کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان نصیب اللہ شاہ،نور محال شاہ اور سید افضل شاہ پسران میر بادشاہ ساکنان گورکہ نار دلاسہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا قتل کی دوسری واردات تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع اڈہ سردی خیل منڈی میں ہوئی جہاں مبینہ ملزمان نے خواتین تنازعہ پر فائرنگ کرکے 27سالہ فضل حکیم عرف پینٹ ولد شیر خان سکنہ ولی نار جانی خیل کو قتل کردیا پولیس نے مقتول کے بھائی محمد حیم کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان باپ بیٹے محمد یعقوب عرف مد یعقوب ولد اول خان اور فیاض خان ولد محمد یعقوب ساکنان مالی خیل جانی خیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت خواتین پر تنازعہ بتائی گئی ہے ڈی پی او یاسر آفریدی نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جانی خیل رحمدل خان اور انچارج انویسٹی گیشن پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی اور جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حک دیا جس پر پولیس نے قتل میں نامزد باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر نیو اڈہ میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں چار افراد عبداللہ ولد شاہ دیاز ،وقاص ولد شاہ دیاز ،عمر فاروق ولد عبدالکریم ور موٹر سائیکل ڈرائیور شاہ زیب خان ولد شاہ دیاز معمولی زخمی ہوگئے ۔ جبکہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع حسنی درا شاہ میں فائرنگ سے تین سالہ بچہ عاصم ولد نظیر خان سکنہ حسنی درا شاہ،دس سالہ عالیہ دختر فرمان حسنی درا شاہ سورانی زخمی ہوگئے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں