بنوں ،ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کریک ڈائون
25گرانفروشوں کی گرفتاری، ایک لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے وصول
پیر 19 اکتوبر 2020 23:16
(جاری ہے)
کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ناجائز منافع خوری کے لئے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ان کے خلاف گھیرا روز بروز تنگ کیا جا رہا ہے ،روزانہ کی بنیا دپر اس کے خلاف چھاپے ہونگے اور کسی کو بھی ناجائزمنافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ لوگ گرانفروشوںکی نشاندہی کریں ایکشن لینا ہماری ذمہ داری ہے اوراس ضمن سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑی حکمت عملی سے خارجہ محاذ پرکامیابیاں حاصل کی ہیں اور اندرونی محاذپر بھی ان لٹیروں پر گھیرا تنگ کر کے عام غریب عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں اورجو بھی اس قبیح فعل میں ملوث ہے جرمانے کے ساتھ ساتھ سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں۔ ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع لکی مروت میں بھی موقع پرست اور ناجائز منافع خورتاجروں اور دکانداروں کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں جاری ہیں اور اس ضمن میں متعدد گرفتاریاںبھی ہوئی ہیں۔ بیان میں کمشنر بنوں ڈویژن نے مزیدکہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور غریب عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکر ریاستی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بنوں،امن وامان کی ابتر صورتحال پولیو مانیٹرنگ افسران کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ گاڑی میں سوار افراد ..
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد کا پولیس لائن کا دورہ
محکمہ تعلیم بنوں ڈویژن میں اقربا پروری اور بد عنوانی کے ثبوت ملنے پر ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی،پرویز ..
ٹ*کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کی زیر صدارت بنوں ڈویژن میں اجلاس
بنوں، اے۔ڈی۔ار الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ سے فوری اور سستا عدل و انصاف کا حصول ممکن ہوگا ، چیئرمین ..
بنوں،بارودی مواد کا دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا
اداروں سے ٹکرائو کے حق میں نہیں ہیں ، عرفان پیرزادہ
یو آئی بنوں ڈویژن نے 9 مئی کے ایوان نہیں میدان تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلان
بنوں، پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے زرشاد خان کی 18 سال سے کوئی سراغ نہیں مل سکا
جب تک زندہ ہوں قوم کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا،سید قیصرعباس شاہ
پشاور ہائیکورٹ بنوں بارایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ووکلاء تنظیموں نے کاغذات نامزدگی ..
کالے کوٹ کی عزت اور وقار پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ، درانی ایڈووکیٹ
بنوں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب