بنوں کے عوام کی تفریح کیلئے جشن بہار عید میلہ

نیزہ بازی، والی بال، رسہ کشی، گھوڑا ڈانس، میراتھن ریس و دیگر مختلف پروگرامات کا انعقاد

پیر 15 اپریل 2024 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) بنوں کے عوام کی تفریح کیلئے جشن بہار عید میلہ میں نیزہ بازی، والی بال، رسہ کشی، گھوڑا ڈانس، میراتھن ریس و دیگر مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر لوگوں نے خوب انجوائے کیا اور اسطرح سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جشن بہار عید میلے کے اختتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زمان خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کامران اور ڈی ایس او بنوں نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ملک سہیل خان، ملک فاروق خان و دیگر لوکل مشران بھی موجو دتھے۔ ڈومیل اور ضلع بنوں کے عوام نے اسطرح خوشیوں کیلئے مزید پروگرامات کے انعقاد پر زور دیا اس موقع پر پولیس اور سول ڈیفنس رضاکاروں نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں