بنوں، انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے سپورٹس گالا کا اہتمام، 14 اگست تک جاری رہے گا

جمعرات 4 اگست 2022 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) ضلع بنوں میں پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات اور جشن آزادی کو چار چاند لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو کہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اردو تقریر اور ملی نغمے مقابلے کے قواعد و ضوابط جاری کئے گئے ہیں تقریر اور ملی نغمے میں شرکت کے خواہشمند ضلع بنوں کے رہائشی ڈپٹی کمشنر بنوں کے فیس بک پر موجود آن لائن فارم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 اگست 2022 ہے۔

طریقہ کار کے مطابق اردو تقریری مقابلے کا عنوان ''یوم آزادی یوم وفا کا دن'' اور صرف اردو زبان میں تقریر ہوگا۔ جبکہ تقریر کا دورانیہ کم سے کم 3 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 4 منٹ ہوگا صرف بنوں کے شہری چاہے سٹوڈنٹ ہو یا نہ ہو حصہ لے سکتا ہے اور عمر کی کوئی حد نہیں ہے ضلعی انتظامیہ کے قواعد کے مطابق 9 اگست 2022 کو بوقت 9 بجے مردانہ ٹرائلز ہونگے جبکہ 10 اگست 2022 کو بوقت 9 بجے زنانہ ٹرائلز کا مقابلہ ہوگا اور ان میں 10 بہترین مقررین کو سلیکٹ کیا جائیگا جبکہ 14 اگست کو بہترین مقررین میں دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ بنوں کے فائنل مقابلے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو انعامات دئیے جائینگے جبکہ مقابلہ آئیڈیٹوریم ہال نزد فضل قادر شہید پارک میں ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر بنوں کی طرف سے جاری ہونے والے قواعد کے مطابق ملی نغمہ 14 اگست کے حوالے سے ہونا چاہئے۔ جبکہ ملی نغمہ اکیلے یا گروپ دونوں صورتوں میں گایا جا سکتا ہے لیکن صرف بنوں کے شہری چاہے سٹوڈنٹ ہو یا نہ ہو حصہ لے سکتے ہیں مقابلے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہے اور 9 اگست 2022 کو بوقت 2 بجے مردانہ ٹرائلز کا مقابلہ ہوگا اس طرح 10 اگست 2022 کو بوقت 9 بجے زنانہ ٹرائلز منعقد کئے جائینگے اور ٹرائلز میں 10 بہترین مقررین کو سلیکٹ کیا جائیگا اور 14 اگست کو ان 10 بہترین میں سے دوبارہ فائنل مقابلہ ہوگا۔

فائنل مقابلے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو انعامات دئیے جائینگے۔ مقابلہ آئیڈیٹوریم ہال نزد فضل قادر شہید پارک میں ہوگا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں