صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران کی ڈ پٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے ہمراہ او جی ڈی سی ایل کے افسران سے ملاقات

آپ ہمارے مہمان ہیں آپ محنت اور لگن سے اپنا سروے جاری رکھیں حکومت ہر حوالے سے آپ کا خیال رکھے گی سروے کرنے میں لوکل لوگوں کو اپنے ہمراہ رکھیں اور وہ آپ کی صحیح راہنمائی کر سکتے ہیں، بات چیت

منگل 26 فروری 2019 21:29

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2019ء) صوبائی وزیر خوراک وبہبودآبادی سردار عبدالرحمن کھیتران نے ڈ پٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے ہمراہ او جی ڈی سی ایل کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں آپ محنت اور لگن سے اپنا سروے جاری رکھیں حکومت ہر حوالے سے آپ کا خیال رکھے گی سروے کرنے میں لوکل لوگوں کو اپنے ہمراہ رکھیں اور وہ آپ کی صحیح راہنمائی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پرفخرہے سبزہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہمارے لوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں ضلع بارکھان میں روز گار کے مواقع کم ہیں کوئی صنعتی زون نہیں ہے آپ مقامی لوگوں کواپنے ساتھ آن بورڈ رکھیں اوراًنہیں اچھا اعزایہ دیں لوکل لوگوں کواپنے ساتھ رکھنے سے آپ کوسروے میں آسانی ہوگی اوراپنے مقاصد میں کا میاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ،او جی ڈی سی ایل کمپنی بچوں کو پڑھانے اورا سکالرشپ فراہم کریں تاکہ غریب بچے پڑھ کر معاشرے میں اپنا کردار اداکر یں ،اوجی سی ایل کی عمارت کیلئے ضروری سامان بھی مہیا کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو ریلیف مل سکے صوبائی وزیر نے ڈی ایچ او بارکھان سے ہسپتال کیلئے آپریشن تھیٹر سولر سسٹم اور ضروری سامان مہیا کرنے کابھی وعدہ کیا اور انہوںڈی ایچ او سے کہا کہ ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے سٹاف کی کمی بارے میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت خالی آسامیوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے جلد خالی آسامیوںکو متہشر کر کے اہل افراد کو بھرتی کیا جائے گا جس سے سٹاف کی کمی پوری ہوجا ئے تعلیم کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے غیر فعال سکولوں کوفعال کیا جارہا ہے اوراساتذہ کوڈیوٹی کا پابند کیا گیا ہے اور جوبھی غیرحاضر پکڑا گیا اسکے خلاف کا رروائی کی جائے گی صحت وتعلیم پر رعایت دینے کی کوئی گنجائش نہیں جو بھی کوتا ہی کرے گا اس کا صلہ پائے گا صوبائی وزیر نے تراب شاہ کا دورہ کیا اور کھیتران ہاؤس میں قبائلی تنازعات کے چند فیصلے کئے جن میں باڈیانی ،ڈاریانی قوم کازمین کے تنازعہ کا فیصلہ ہوا تنازعہ کا فیصلہ ہونے پر دونوں فریقین نے صوبائی وزیر شکریہ ادا کیا ،اورآپس میں شیر وشکر ہوگئے اور لوگوں نے قبائلی رسم ورواج سے قبائلی تنازعات کے حل کو فوری اور سستی عدالت قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں