بارکھان، جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ، فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کی تمام ٹیموں نے حصہ لیا

منگل 15 اگست 2023 22:17

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2023ء) ضلعی انتظامیہ بارکھان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاجس میں فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کی تمام ٹیموں نے حصہ لیا۔اور اج 14 اگست کو شام کہ وقت فٹ بال اور کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کرائے گئی. فائنل میچ جس میں ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداحمید زہری ونگ کمانڈر ایف سی بارہان کرنل سجاد جتوئی چیئر مین بارہان سردارذادہ غفور خان کھیتران ۔

وائس چیئر مین شاہ نواز کھیتران ۔خان خیرو خان ۔ڈی ایچ او عبدالحمید لہڑی بارہان نادرا انچارج رف احمد ۔پی ایس ڈپٹی کمشنر بارکھان حبیب خان کھیتران ڈی ای او بارکھان نوید لطیف ۔سپورٹس افیسر بارکھان امیر جان ,ضلعی افسران، قبائلی معتبرین اور فٹ بال و کرکٹ کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اخر میں ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری اور سپورٹس افیسر کی طرف سیونر اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئی۔

سپورٹ افیسر کی طرف سے تقریب کے شرکا اور مہمانان خاص ڈپٹی کمشنر عبدالحمید زہری ایف سی سجاد جتوئی ضلعی چیئرمین سردارزادہ عبدالغفور اور وائس چیئرمین وڈیرہ شاہنواز کو سیو نیئر بھی پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنربارکھان کی طرف سے لیویز ایف سی اور پاکستان ارمی کے شہداکی فیملیوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار کا دورہ کیا اور جن دکانداروں نے 14 اگست یوم آزادی کے حوالے سے اپنی دکانوں کو بہتر سجایا تھا ان میں نقد انعام بھی تقسیم کیے۔اور انہیں داد بھی دی ۔اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنا یوم ازادی کادن پر وقار اور شاندار طریقے سے مناتے ہیں ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں