پیپلزپارٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر ی حربوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی

جمعہ 9 جون 2017 21:02

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی عمارت کی تعمیر میں مسلسل تاخیر ی حربوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی، سرکاری حکام سے بالمشافہ ملاقاتوں کے بعد کوئی شنوائی نہ ہونے کی صورت میں مالاکنڈ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے نامکمل منصوبے کے خلا ف بھی احتجاج کا آغاز کریں گے، پیپلزپارٹی کے شروع کردہ عظیم منصوبے پی ٹی آئی سیاسی خوف اور ڈر کی وجہ سے مکمل نہیں کررہی ہے ترقی کے دشمنوں نے ترقی کی راہیں مفلوج کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ بیان میں پی پی پی بٹ خیلہ سٹی کے صدر محبوب الرحمن اور مسلم خان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبائی صدر سابق وزیر خزانہ ہمایوں خان نے گذشتہ دور میں بٹ خیلہ ہسپتال میں عظیم الشان عمارت اور سہولیات کی منظوری دی اور اس پر کام جاری تھا مگر حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی کے ان چار پانچ سالوںمیں ہسپتال کی عمارت پر کام چالو نہیں رکھا گیا جس کے سبب یہ عظیم منصوبہ پی ٹی آئی کی اناپرستی اور خوف وڈر کی وجہ سے بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہاہے انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے بعد ہسپتال عمارت اور گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی مظاہرے اور کیمپ لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں