مالاکنڈ ، بٹ خیل بار کی روہنگیاں مسلمانوں پر ہونے والی مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال

جمعرات 7 ستمبر 2017 22:07

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 ستمبر2017ء)ڈسٹرکٹ بار مالاکنڈ ایٹ بٹ خیلہ کا برما میں روہنگیاں مسلمانوں پر ہونے والی مظالم کے خلاف مکمل ہڑتال، اہم نوعیت کے کیسز کی تاریخیں بدل دی گئی اس سلسلے میں بار روم میں ایک احتجاجی اجلاس زیر صدارت راحت شاہ ایڈوکیٹ بھی منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عباداللہ عابد،ضیا ء الرحمن ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر قراردادوں کے ذریعے کہا گیا کہ برما سے نوبل ایوارڈ کی واپسی ، برما آرمی چیف کو مجرم قرار دلوانے ،برما کے سفیر کو ناپسندیدہ شخص قراردے کر انہیں واپس برما بجھوانے ،اقوام متحدہ کو فوری ایکشن لینے اور خیبر پختون خوا بار سے برما سفارت خانے کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے اور مسئلے کو مزید اجاگر کرانے کے لئے وکلاء کے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں