مالاکنڈ لیویز کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون،اشتہاریوں سمیت 222ملزمان گرفتار ، چند گھنٹوں میں ہی مغوی بازیاب ، 4اغواکار بھی دھر لیے گئے ،ڈکیتی میں رقم چھیننے والے تین ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار، صوبیدار میجر لیوی فورس

پیر 9 اکتوبر 2017 20:48

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) مالاکنڈ لیویز کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون، ایک ہفتے کے دوران13009گرام چرس، 39لیٹر دیسی شراب، 55گرام ہیروئن اورچوری شدہ آٹھ موٹر سائیکل سمیت دو ڈاٹسن برآمد کرلیے گئے جبکہ بارہ اشتہاری ملزمان سمیت 222ملزمان گرفتار کرلیے مغوی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کراکر چار اغواکار بھی دھر لیے گئے ڈکیتی میں رقم چھیننے والے تین ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو صوبیدار میجر لیوی فورس دوست محمد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ کے تما م تھانوں کی کارکردگی گذشتہ ہفتے کافی بہتر رہی اور توقع ہے کہ لیوی فورس جرائم کی بیخ کنی کے لیے اپنے پورے وسائل کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کا گھیر ا تنگ کرے گی انہوں نے عوام اور معاشرے کے ہر فرد سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروش اور دیگر برائیوں میں ملوث افراد کوقانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لیے لیوی فورس کے ساتھ تعاون کریں عوامی تعاون کے بغیر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں