ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی نئی عمارت میں جدید آلات کی تنصیب کیلئے ڈیمانڈ لسٹ سیکرٹری صحت کو ارسال کردی گئی

پیر 30 اکتوبر 2017 19:23

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء)ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی نئی عمارت میں جدید آلات کی تنصیب کے لئے ڈیمانڈ لسٹ سیکرٹری صحت کو ارسال کردیا گئی ایک عددایم آر آئی مشین، سٹی ٹی اسکین، چھ الٹرا ساؤنڈ، تین سی آر سسٹم، چارڈائلاسیز مشین،ایک سی ٹی سکین اور دیگر جدید آلات شامل ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر وحید گل نے سیکرٹری صحت کے ہدایات پر زیر تعمیر بلڈنگ میں جدید آلات کی تنصیب کے لئے مطلوبہ ایکویپمنٹ لسٹ تیار کرکے سیکرٹری ہیلتھ کے نام ارسال کردی ہے ذرائع کے مطابق لسٹ میں علاج معالجے کے لئے جدید آلات کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ ہسپتال کے نئی بلڈنگ میں علاج معالجے کے لئے وہ تمام سہولیات میسر آسکے جو پشاور سمیت بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں ذرائع کے مطابق کیٹیگری بی کا درجہ مل کر مطلوبہ ڈاکٹر ز اور دیگر عملہ کی تعیناتی سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو علاج معالجہ کے لئے پشاور اور دوسرے بڑے ہسپتالوں میں جانے اوربھاری اخراجات سے نجات مل جائے گی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں