بٹ خیلہ ، معمولی تکرار پر فائرنگ ، 2افراد جان بحق ،ہلاک ہونیوالے آپس میں خالہ زاد تھے،ملزمان گرفتار، لیوی ذرائع

ہفتہ 26 مئی 2018 23:07

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) بٹ خیلہ میںمعمولی تکرار پر نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان بحق ، جان بحق ہونیوالے اپس میں خالہ زاد ہیں۔

(جاری ہے)

لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات گٹ کوٹ بٹ خیلہ میں دو رشتہ داروں وسیم ولد دولت خان اور صدیق اللہ ولد درویش کے درمیان عصر کو زبانی تکرار ہوئی ، فریقین کے بڑوں نے معاملہ کو ختم کرانے کے لئے صدیق اللہ کو وسیم کے گھر لے جایا گیا جہا ں پر اچانک فائرنگ شروع ہونے سے صدیق اللہ شدید زخمی ہوکر بعد ازاں دم توڑ گیا ، جبکہ اس دوران فائرنگ سے وسیم موقع پر جان بحق ہوگیا ۔

ملاکنڈلیویز نے مقتول وسیم کی والدہ مسماة انجمن کی مدعیت میں شیر محمد، مسلم، ناصر، پسران عمر سید کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے مقتول سے مجروحیت کے دوران نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں