ملاکنڈمیں ریسکیو1122سروس کا آغاز

جمعرات 2 جنوری 2020 22:55

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2020ء)ملاکنڈمیں ریسکیو1122سروس کا آغاز ہو گیا ٹائون ہال بٹ خیلہ میں11سٹیشن جبکہ در گئی میں22سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیںحادثات و آفات کے موقع پر0932411281-411282-411285پر رابطہ کرکے ہرقسم کی مدد حا صل کی جا سکتی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ بٹ خیلہ اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کی مددکیلئے تربیت یافتہ سٹاف اور جدید آلات سے لیس ایمبولینس گاڑیاںکوا لیفائڈفائرفائٹر پر مشتمل فائر بریگیڈزاور ڈیزاسٹرریسکیو وہیگل دن رات مختلف حادثات اور قدرتی آفات میںمتاثرہ شہریوں اور مصیبت زدہ عوام کی مدد کیلئے دستیاب ہو نگے انھوں نے کہاکہ ریسکیو سروس کا اصل مقصد کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بر وقت پہنچ کر متاثرہ لوگوں کی فوری مدد کرنا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچا یا جا سکے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں