۰ ٹی ایم اے بٹ خیلہ اور تھا نہ بائزی کی200 ملازمین اور60 بیوائیں و یتیم بچے تاحال تنخواہ اور پنشن سے محروم

اتوار 5 ستمبر 2021 18:40

%بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) ٹی ایم اے بٹ خیلہ اور تھا نہ بائزی کی200 ملازمین اور60 بیوائیں و یتیم بچے تاحال تنخواہ اور پنشن سے محروم ہیں ضلع ملاکنڈ کی دونوں تحصیلوں کے ٹی ایم اوکی پو سٹیںگذشتہ ایک ماہ سے خالی چلی آرہی ہیں تنخواہ پنشن اور دیگر جملہ مالی امور کا اختیار صرف متعلقہ ٹی ایم او کے پاس ہوتا ہے یا کسی دوسرے افسر کو یہ اختیار دے دیا جاتا ہے ٹی ایم او بٹ خیلہ نور شاہ علی جن کے پاس تھانہ بائز ئی کا چارج بھی تھا اگست میں ریٹارئرڈ ہو چکے ہیںجس کے بعد بٹ خیلہ و تھانہ کیلئے نہ کوئی ٹی ایم او تعینات کیا گیا اور نہ کسی کو مالی امور کا اختیار دیا گیاہے متاثرہ ملازمین و پنشنرزنے عیدالاضحی سے قبل پندرہ جولائی کوتنخواہیں وپنشن وصول کی تھی اور اب یکم ستمبر کو انھیں تنخواہ وپنشن ملنا تھی تاہم ایک ہفتہ گزر نے کے باوجود یہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیںمتاثرین وزیر اعلیٰ محمود خان صوبائی وزیر شکیل خان اور منسٹر و سیکرٹری بلدیات سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں