سکول داخلہ مہم کے دوران سب ڈویژن میل بٹگرام میں ستمبر کے دوران 221 طلباء کو سکولوں میں داخل کروایا گیا

جمعرات 4 اکتوبر 2018 12:45

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا میں سکول داخلہ مہم کے دوران سب ڈویژن میل بٹگرام میں ستمبر کے دوران 221 طلباء اور طالبات کو مختلف پرائمری سکولوں میں داخل کرا دیا گیا۔ صوبہ بھر میں ستمبر سے اکتوبر تک داخلہ مہم کا آغاز ہوا تھا جس کے دوران سب ڈویژن بٹگرام میں 168 طلباء اور 58 طالبات کو تحصیل بٹگرام کے مختلف پرائمری سکولوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ایس ڈی ای او میل بٹگرام میر صمد خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ ستمبر کے دوران تحصیل بٹگرام میں 221 طلباء اور طالبات جو تعلیم جیسے اہم نعمت سے محروم تھے، کو اساتذہ، والدین کونسل اور محکمہ تعلیم کے افسران کی مشترکہ تعاون اور کوششوں سے مختلف پرائمری سکولوں میں دا خل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ داخلہ مہم کا بنیادی مقصد تعلیم سے محروم بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کروانا ہے جس کیلئے ہم سب کو مشترکہ کوشش کرنا چاہئے۔ انہوں نے اساتذہ کرام سے مطالبہ کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر داخلہ مہم تفصیل دفتر ایس ڈی ای او میل بٹگرام میں رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں