ڈی ای او (مردانہ) بٹگرام نے این ٹی ایس پاس کرنے والے ہر سکول کے ٹاپ 20 امیدواروں کیلئے انٹرویو شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 25 اکتوبر 2018 12:25

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) بٹگرام نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے ہر سکول کے ٹاپ 20 امیدواروں کیلئے انٹرویو شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ٹی ٹی، اے ٹی، پی ای ٹی، ڈی ایم، سی ٹی اور پی ایس ٹی کیڈرز کیلئے انٹرویو 27 اکتوبر کو دن 9 بجے گورنمنٹ سنیٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی ای او محکمہ تعلیم (مردانہ) کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہر سکول کیلئے میرٹ پر آنے والے ٹاپ 20 امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے جملہ اصلی تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، معذوری کا سرٹیفکیٹ (اگر ہو تو)، پی ایس ٹی امیدواران یونین کونسل سرٹیفکیٹ جو متعلقہ یونین کونسل ناظم (ڈسٹرکٹ ممبر) اور سیکرٹری دونوں سے دستخط شدہ ہوں گے، کے ساتھ تمام تر کاغذات کی دو (2) عدد تصدیق شدہ کاپیاں ہمراہ لائیں۔ انٹرویو میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں غیر حاضر تصور کئے جائیں گے، امیدوار میرٹ پوزیشن دیکھنے کیلئے این ٹی ایس پیج www.nts.org.pk وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں