ہزارہ یونیورسٹی سب کیمپس بٹگرام میں فال سمسٹر 2019ء میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ

ہفتہ 24 اگست 2019 12:53

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ہزارہ یونیورسٹی سب کیمپس بٹگرام میں فال سمسٹر 2019ء میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ سب کیمپس کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے بی ایس پروگراموں میں داخلوں کیلئے تھے جس میں 150 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حکیم خان نے انٹری ٹیسٹ کے ہالز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سے فراہم کی جانے والی سہولات سے متعلق بات چیت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ سب کیمپس کے قیام کے بعد یہاں پر داخلہ لینے والوں کی تعداد میں اضافہ تعلیم کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے، سب کیمپس سے یہاں پر تعلیم کا معیار بہتر ہو گا اور بچوں اور بچیوں کو اپنے گھر کے قریب تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے، وقت کے ساتھ ساتھ کیمپس میں فراہم کردہ سہولیات میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں