ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس میں داخلے شروع ہو گئے، انٹری ٹیسٹ 13 فروری کو ہو گا

جمعہ 7 فروری 2020 16:47

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام سب کیمپس میں داخلے شروع ہو گئے۔ اس سلسلہ میں ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کے رجمان ولی الله نے بتایا کہ 12 فروری تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں، 13 فروری کو انٹری ٹیسٹ منعقد ہو گا جبکہ 14 فروری کو داخلے کے خواہش مند طلباء و طالبات کے انٹرویو کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کمپیوٹر سائنس، زوالوجی، فزکس اور انگلش کے مضامین میں داخلہ لے سکیں گے۔

سب کیمپس بٹگرام میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو ہزارہ یونیورسٹی مین کیمپس کی فیسوں کے مقابلہ میں 40 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔ ہزارہ یونیورسٹی سب کیمپس بٹگرام میں داخلہ لینے والے مستحق طلباء و طالبات کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی سکالر شپس حاصل کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں