ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل بٹگرام نے 100 سے زائد مختلف ڈسٹرکٹ کیڈرز پروموشن کے آرڈر جاری کر دیئے

ہفتہ 27 جون 2020 14:47

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل بٹگرام نے 100 سے زائد مختلف ڈسٹرکٹ کیڈرز پروموشن کے آرڈر جاری کر دیئے، پروموٹ ہونے والے اساتذہ کو15 یوم کے اندر چارج رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل بٹگرام نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر مختلف ڈسٹرکٹ کیڈرز پی ایس ٹی سے ایس پی ایس ٹی، پی ایس ایچ ٹی، سی ٹی ڈی ایم، پی ای ٹی، ایس سی ٹی، ایس پی ای ٹی اور ایس ڈی ایم پر مروموشن کا حکم جاری کر دیا۔

پروموشن آرڈر کے مطابق پی ایس ٹی سے ایس پی ایس ٹی گریڈ 14 میں 45 ٹیچرز، ایس پی ایس ٹی سے پی ایس ایچ ٹی گریڈ 15 میں 25 ٹیچرز، پی ایس ٹی اسے پی ای ٹی، 1 پی ایس ٹی سے ڈی ایم 1، پی ای ٹی سے ایس پی ای ٹی گریڈ 16 میں 2، ایس ڈی ایم میں 2 جبکہ پی ایس ایچ ٹی سے سی ٹی میں 10 ٹیچرز کو پروموشن دیا گیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں