بٹگرام، موٹر سائیکل حادثہ کا شکار،5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 09:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) بٹگرام میں چھپر گرام کے قریب موٹر سائیکل حاد ثہ کا شکار ہونے سے 5 سالہ بچی سمیت 2افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو1122 بٹگرام کے مطابق ڈگری کالج چھپرگرام کے قریب موٹر سائیکل حاد ثہ کا شکار ہوئی،کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی،حادثے کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت2افراد زخمی ہوئے،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں