بھلوال:شدید بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے جہاں کھڑی فصلوں کو نقصان

منگل 30 اپریل 2019 22:16

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2019ء) گزشتہ رات ہونیوالی شدید بارش اور تیز آندھی کی وجہ سے جہاں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا وہاں پر کٹائی کی جانیوالی فصلیں بھی متاثر ہوئیں شدید آندھی کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی مقامات پر بجلی کا نظام درہم برہم رہا تیز آندھی کی وجہ سے سائن بورڈ بھی اکھڑنے سے لوگوں کا نقصان ہوا بارش کی وجہ سے جہاں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے وہاں پر منگل کے روز دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ٹھنڈی ہواء سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا سوموار اور منگل کی درمیانی شب تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم منگل کے روز دن بھر بادلوں کی گرج‘ ہلکی فوار سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے لیکن موسم میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت کم رہی جس پر لوگوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں