بھمبر ، گڑھا متیال میں اپنی مدد آپ کے تحت 800 فٹ لمبائی سڑک تعمیر کردی گئی

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:50

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) سابق اسپیکر چوہدری انوار الحق کے دست راست سیٹھ چوہدری محمد سلیمان کی کاوش رنگ لے آئی، بھمبر کے نواحی گائوں گڑھا متیال میں اپنی مدد آپ کے تحت 800 فٹ لمبائی اور 16 فٹ چوڑائی پر مشتمل سڑک تعمیر کردی جس کی تعمیر پر 25 لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئی گزشتہ روز افتتاخی تقریب کا انعقاد کیا گیا سڑک کا افتتاخ حاجی چوہدری خورشید ، سیٹھ محمد سلیما ن سمیت دیگر نے فتہ کاٹ کر کیا افتتاخی تقریب میں اہلیان علاقہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں گڑھا متیال میں چوہدری افضل آف یوکے، سٹیھ محمد سلیمان ، حاجی محمد قربان ، چوہدری منگا خان، عامر الرحمن ، حاجی خورشید ،اسماعیل سبحانی ، اظہر اقبال ، چوہدری عبدالستار و دیگر کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت گائوں کی 800 فٹ لمبائی اور 16 فٹ چوڑائی پر مشتمل سڑک تعمیر کر وا دئیے جس پر اہلیان علاقہ نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز راہنما و دیگر کے تعاون سے گائوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے قبل ازیں چوہدری افضل آف یوکے نے گڑھامتیال کے قبرستان کے لیے جگہ وقف کرکے اس کی چاردیواری بھی تعمیر کروائی جس پر اہلیان علاقہ ان کے ممنون و مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں