کشمیر انتخابات میں سماہنی میں پی ٹی آئی امید وار کے قافلے پر پتھرائو، تین گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اتوار 25 جولائی 2021 14:50

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پی ٹی آئی کے امید وار چوہدری علی شان کے قافلے پر مخالفین کی جانب سے مبینہ پتھرائوکے نتیجے میں تین گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

سماہنی پولیس کے مطابق پتھرائو کا واقعہ پولنگ اسٹیشن نمبر 73 اور 74 کے قریب پیش آیا۔سماہنی پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر مخالفین کے پتھرائو سے 3 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔سماہنی پولیس کے مطابق پتھرائو کے مقام پر حالات مکمل کنٹرول کرلئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں