موسمی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے رہ جانے والے جانوروں میں ویکسینز کی جائیں،ڈاکٹر محمد جہانگیر

اب تک ضلع بھمبر میں کسی بھی جگہ جانوروں میں کسی متعدی بیماری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ،معاون ناظم

اتوار 23 جولائی 2023 14:30

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2023ء) وزیراعظم ازد کشمیر چوہدری انوار الحق کی طرف سے جاری ھدایات کی روشنی میںڈاکٹر محمد جہانگیر خان معاون ناظم انیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے تحصیل بھمبر کے سنٹرز وٹرنری ڈسپنسری بڑہنگ وٹرنری ڈسپنسری دھندرڈ کوٹ اور فرسٹ ایڈ سنٹر مغلورہ کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

آؤٹ ڈور ،حاضری اور کارگزاری رجسٹرات مون سون بارشوں کے پیش نظر عملی کو سختی سے اوقات کار کی پابندی اور ہمی وقت الرٹ رہنے کی ھدایت جاتی کی گئی فیلڈ میں حفاظتی ٹیکہ جات چھوٹے بڑے جانوروں میں لگائیے جا چکے ہیں اور عملہ کو پابند کیا گیا کہ موسمی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے رہ جانے والے جانوروں میں ویکسینز کی جائیں اب تک ضلع بھمبر میں کسی بھی جگہ جانوروں میں کسی متعدی بیماری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا عملہ مستعدی سے زیر سرپرستی معاون ناظم انیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر ڈاکٹر محمد جہانگیر خان فیلڈ میں اپنی زمہ داریاں ادا کر رہا ہے ، فارمرز کی ٹریننگ اور محکمانہ سروسز ہمہ وقت مہیا کی جا رہی ہیں عملہ کے شب و روز فیلڈ میں متحرک رہنے سے ہی یہ ممکن ہوا کہ کسی آؤٹ بریک کا سامنا نہ ہے عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ ڈاکٹر محمد جہانگیر اور ان کی پوری ٹیم محکمانہ سرگرمیوں کو فارمرز کی دہلیز تک پہچانے کیلئے شب و روز مصروف کار ہیں، عملہ کو ھدایت کی گئی کہ فارمرز کے ساتھ اپنے روابط بہتر سے بہترین کریں اور دستیاب محکمانہ وسائل جو ہر فارمر تک پہنچائیں، فارمرز اپنے قریبی وٹرنری سنٹرز پر رابطہ کر کے اولین فرصت میں اپنے رہ جانے والے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ لگوا کر انہیں بیماروں سے محفوظ بنائیں۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں